9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ، ملزمان کی حراست ملٹری کو دینے کا حکم

29 May, 2023 | 08:29 PM

ویب ڈیسک : عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج میں جی ایچ کیو گیٹ پر حملے میں ملوث 12 ملزمان کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم دے دیا۔

 9مئی کو پرتشدد احتجاج،جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا معاملہ، واقعہ میں ملوث 12ملزمان کو ملٹری ہورٹس کے حوالے کرنے کے لئے طلب کرلیا گیا، عدالت کاملزمان کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم جاری کر دیا۔عدالتی حکم کے مطابق ملزمان کا جرم افیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ3,7,9کے زمرے میں آتا ہے۔

ملزمان تھانہ آر اے بازار اور سول لائنزمین درج مقدمات میں نامزد ہیں، جیل حکام کو ملزمان کو ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی، ملزمان محمد ادریس،عمر فاروق،راجہ محمد احسان،محمد علی سمیت علی حسین،لعل شاہ،شہریار ذوالفقار اور فرہاد خان کو بھی ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں