لاہور سمیت ریلوے کی ساتوں ڈویژنوں کو سولر بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

29 May, 2023 | 06:48 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)ریلوے ہیڈکوارٹر کا ریلوے دفاتر و سٹیشنوں کے 4ارب روپے کےبجلی اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ، حکام نے لاہور سمیت ریلوے کی ساتوں ڈویژنوں کو سولر بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت 45میگاواٹ کا منصوبہ مرتب، منصوبے سے ریلوے کو واپڈا کی جانب سے 42روپے فی یونٹ کی بجائے 16روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔
 پہلے مرحلے میں ڈویژنل دفاتر، ورکشاپس اور بڑے اسٹیشنوں کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ریلوے حکام نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت 45میگاواٹ کے منصوبہ لگانے کا پلان بنا لیا۔

ریلوے دفاتر اور تنصیبات کو بذریعہ سولر بجلی کی فراہمی کے لیے 25سال کا معاہدہ کیا جائے گا۔منصوبے سے ریلوے کو واپڈا کی جانب سے 42روپے فی یونٹ کی بجائے 16روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔ریلوے حکام نے چائینہ، گلف ممالک سمیت ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں۔خواہش مند کمپنیاں 24جون تک کاغذات جمع کروا سکیں گئے۔اس سے قبل بجلی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ریلوے نے 23ہزار میں سے 12ہزار گھروں کو واپڈا کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں