سٹی 42 : پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل" تیرے بن" کی اقساط 47 کے غیر مناسب سین دیکھ کر معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف اور نادیہ خان برہم، ریٹنگ دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے خصوصی پروگرام "کیا ڈرامہ ہے" کے ججز نے ڈرامہ "تیرے بن" پر برہم ہوگئے ۔ ڈرامہ تیرے بن جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹر ینڈ کر رہا ہے دوسری جانب ڈرامے کے متنازع مناظر نے مداحوں کو قرب میں مبتلا کردیا ہے ۔
@24newshdofficial #24news #kyadramahai #nadiakhan #rubinaashraf #mariawasti #fyp #fypシ #foryou #foryoupage #viral #trendi ♬ original sound - 24newshdofficial
ڈرامے کے سین جس میں یمنیٰ زیدی، وہاج علی کے منہ پر تھوکتی ہیں۔ اس پر ربینہ اشرف نے کہا کہ" ڈرامے کی قبر پر آخری کیل لگا دیا گیا اس تھپڑ اور تھوک کے سین کو دکھا کر "، جبکہ نادیا خان نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کیسے دکھا سکتے ہیں کہ ایک بیوی نے شوہر کے منہ پر تھوکا اور اسے مارا آپ کو شرم آنی چاہیئے "۔
شو " کیا ڈرامہ ہے" کے ججز نے ٹاپ ٹرینڈنگ ڈرامہ کو ریٹنگ دینے سے بھی انکار کردیا ۔ نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ" آپ نے جرم کیا کہ ملین لوگوں کے جذباتوں سے کھیلا اور شرم آنی چاہیئے کہ اس ڈرامے کی قسط 46 اور 47 میں ملوث ہر اس انسان کو اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ میری بے عزتی ہے کہ میں اس ڈرامے کو ریٹنگ دوں ۔"