ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت بلوچ کی چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد، لیاقت بلوچ کے ہمراہ سابق ممبر قومی اسمبلی فرید پراچہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس وقت تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

Bilal Arshad

Content Writer