محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کے لئے اقدامات کی منظوری

29 May, 2023 | 06:11 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کو نئی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی نئی عمارت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام شعبے منتقل کئے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی موجودہ نئی بلڈنگ میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائنی وارڈ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں