معروف سیاسی و سماجی شخصیت  پیپلزپارٹی میں شامل  

29 May, 2023 | 06:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے نائب صدر طارق مغل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

طارق مغل نے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،سابق وفاقی وزیر چودھری امتیاز صفدر وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 طارق مغل نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی محب وطن اور غریب دوست پارٹی ہے،چودھری امتیاز صفدر وڑائچ کاکہناتھا کہ جمہوریت ، انصاف اور بہادری کی بات ہوتو ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کا نام لیا جاتا ہے،بینظیر بھٹو نے جلاوطنی سمیت تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،محترمہ کو کہا گیا کہ آپ وطن واپس نہ جائیں آپ کی جان کو خطرہ ہے، محترمہ نے کہامجھ سے پہلے میرے ملک کو خطرہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کو یکجا رکھنے کےلئے ایک ہی دستاویزات ہے جو بھٹو کا بنایا ہوا آئین ہے۔

مزیدخبریں