ویب ڈیسک : فیصل آباد کے تحریک انصاف کے رہنمائو ں نے پارٹی سے اظہار لاتعلقی کر دیا،ارشاد خان، شکیل شاہد، چودھری علی اختراور احتشام جاوید نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس ارشاد خان نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پرانتہائی افسوس ہوا،کہا تھا کہ گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ نہ بنیں،اے این پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں آیا تھا، ان کاکہناتھا کہ پارٹی بدلنا ایشو نہیں لیکن خود کو بیچنا نہیں چاہئے،پی ٹی آئی کی رکنیت اور پارٹی کو چھوڑ رہا ہوں،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی والے خود ہی اپنی مشکلات بڑھا رہے ہیں،گالم گلوچ کرنے والی پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شکیل شاہدنے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،9 مئی کے بعد پی ٹی آئی میں رہنما مشکل ہو گیا،ہم سب نے بیٹھ کر فیصلہ کیا ہے،فوج کی حمایت کرنا ہمارا فرض بنتا ہے،ہم پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان کرتے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما چودھری علی اخترنے کہاکہ ہم ملک اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،فوج ہے تو ملک ہے،9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،آج سے پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں۔احتشام جاوید کاکہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،تحریک انصاف سے علیحدگی کااعلان کرتے ہیں۔