مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

29 May, 2023 | 02:14 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے  ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   صدر، آئی آئی چندریگرروڈ، لیاری سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ   کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

مزیدخبریں