سرکاری ملازمین کے مفت بجلی کے مزے

29 May, 2023 | 12:56 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی کے مزے اڑاتے ہیں، ملک بھر میں ایک لاکھ 89 ہزار سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔

سرکاری ملازمین کے مفت بجلی کے مزے جاری ہیں، ایک سال کے دوران سرکاری ملازمین کی مفت بجلی کی تفصیلات  منظر عام پر آگئیں۔وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 89 ہزار سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔دستاویز کے مطابق سرکاری ملازمین نے سالانہ 34 کروڑ یونٹس سے زائد مفت بجلی استعمال کی، جس سے قومی خزانے کو 8 ارب روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال سے یہ رقم ماہانہ 99 کروڑ اور سالانہ ساڑھے 11 ارب سے بڑھ جائے گی۔

مزیدخبریں