پی ٹی آئی کارکنوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

29 May, 2023 | 12:42 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے تھری ایم پی اوکےتحت گرفتارچالیس سے ذائدپی ٹی آئی کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمان کو دس ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ نےعدالت کوبتایا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ عدالت نےکہا آپ قابل سماعت کی بات بعد میں کریں مگرپہلے یہ بتائیں گرفتارشدگان کے خلاف کیا مواد ہے۔سرکاری وکیل نے کہا آپ ہمیں سن تو لیں، عدالت نے کہا آپ ہمارا حکم چیلنج کردیجیے گا۔


 
 
 
 
 

مزیدخبریں