ویب ڈیسک: اسلام آباد میں تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بےگھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا،کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔
میرے پاکستانیو!
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) May 28, 2023
یہ خدائ کے دعویدار ضرور ہیں، یہ خدا نہیں ہیں! یہ ہماری زندگیوں پہ مختار نہیں ہیں۔ یہ ہماری عزت و ذلت کے مختار نہیں ہیں۔ اگر ہماری زندگیاں نہ بھی کرسکیں۔ اس ملک کی تاریخ ان کے یہ بیانیے تاراج کرے گی۔ ڈرو مت۔ دبو مت۔ تم حق پر ہو!
pic.twitter.com/erZEKOlZhw
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کےبعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس کےبعد سے مراد سعید روپوش ہیں۔