(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیغام جاری کردیا۔
فواد چوہدری نے سدھو موسے والا کے قتل کو دہلا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ ہمیں ایک ایسا مضبوط پاکستان چاہیے جو لوگوں کو مودی کے فاشزم سے بچاسکے۔ بھارت میں بسنے والی اقلیتیں اپنے تحفظ کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر کے میں قتل کیا گیا ہے، گزشتہ روز پنجاب کی ریاستی حکومت نے ان سمیت 420 افراد کی سیکیورٹی ہٹائی تھی۔ سدھو موسے والا پر 30 گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ موجود دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے بعد سدھو کو فوری طور پر مانسا کے سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے۔