سدھو موسے والا کو 30 گولیاں لگیں؛ بھارتی میڈیا

29 May, 2022 | 07:18 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار کے قتل کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل رہی ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان پر 30 گولیاں چلائی گئیں۔

بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا ہے،ہندوستان ٹائمز کے مطابق سدھو موسے والا ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں موجود تھے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ ملزمان نے گلوکار پر 30 گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر ضلع مانسا کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ واقعے میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں