وزیراعظم کے قوم سے نئے وعدے، بڑے اعلانات کردیئے

29 May, 2022 | 06:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مانسہرہ کی عوام کو خوش کردیا، پورے خیبر پختونخوا میں سستا آٹافراہم کریں گے۔ مانسہرہ کیلئے1ارب روپے پیکج کا بھی اعلان کیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے   مانسہرہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ موٹروے پر سفر کرتے وقت ہر طرف ہر پہلو پر نواز شریف کو یاد کیا،سی پیک کے تحت عظیم منصوبے نواز شریف کے دور میں بنے،آج موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کس طرح نواز شریف نے ملکی ترقی کے لئےمحنت کی،پورے خیبر پختونخوا میں سستا آٹافراہم کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی اپنے صوبے میں عوام کو سستاآٹا فراہم کریں۔

جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےموقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں کے پی کو پنجاب بنا کے چھوڑوں گا میری بات یاد رکھنا،لیکن اس کے لئے آپ کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا یہ اس طرح نہیں ہوگا،اگر آپ کو منظور ہے کہ پشاور کو لاہور کی طرح ترقی دلوانی ہے تو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایک ایسا شخص جو انا پرست ہے، دن رات جھوٹ بولتا ہے، یوٹرن مارتا ہے اور قوم سے دھوکہ بازی کرتا ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی آسمانوں نے باتیں کرتی رہی اور غریت، بےروزگاری میں بےپناہ اضافہ ہوا، 50 لاکھ گھرتو بڑی دور کی بات ہےایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور 2 کروڑ نوکریاں دور کی بات ہےایک نوکری نہیں دی،لاکھوں لوگ بیروزگارہوگئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں مانسہرہ کے لوگوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فیصلہ کرلو کہ تعمیر کرنے والا نواز شریف ہے یا یہ خادم؟اور تخریب کرنے والا، یوٹرن مارنے والا وہ عمران خان ہے، یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔میں خدا کو گواہ بنا کر وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنی زندگی لڑا دوں گا آپ کو خوشحال اور پاکستان کو عظیم بناؤں گا۔

مزید کہا کہ ہمیں مجبورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا لیکن اس کے ساتھ 8 کروڑ کی سبسڈی بھی لوگوں کو دی، عمران نیازی نے اپنےآخری دنوں میں تیل کی قیمتیں کم کیں اور اس کو پتہ تھا کہ وہ آئینی طریقے سے گھر جارہا ہے،ہمیں آپ کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے۔کل سےپاکستان بھر کےیوٹیلیٹی سٹورز میں 10 کلو آٹا 400 روپے میں ملے گا۔

کہا کہ کےپی کے میں آج سستاآتا فراہم کروں گا آخری مرتبہ وزیراعلیٰ کے پی کے سے درخواست کرتا ہوں اپنے صوبے کے غریب عوام کے لئے کوشش کرو اور سستا آٹا دو اور سن لو اگر 24 گھنٹے میں انہوں نے اس کا جواب نہ دیا تو یہ خادم حاضر ہے جیسا پہلے کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کپڑے بیچوں گا سستا آٹا فراہم کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مانسہرہ کے لئے1ارب روپے پیکج، مانسہر ہ میں میڈیکل کالج بنانے اور ہزارہ کے لئےالگ الیکٹرک کمپنی کا بھی اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں