ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایک ہی خاندان میں بیاہی 3 بہنوں کی بچوں  سمیت خودکشی،وجہ کیا بنی؟

Three sisters,committed,suicide,India
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  ایک ہی خاندان میں بیاہی 3 بہنوں نے بچوں  سمیت خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والی بہنوں میں سے حاملہ تھیں، جب کہ مرنے والے بچوں میں سے ایک کی عمر 4 سال اور دوسرا نوزائیدہ تھا۔

پولیس کے مطابق راجستھان کے ضلع جے پور میں تین بھائیوں کی شادی مذکورہ تینوں لڑکیوں سے ہوئی تھی اور سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے،  واقعہ پیش آنے کے بعد گھر والوں کو خط ملا جس میں درج تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جا رہے ہیں، اس طرح روز  روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ والدین کی طرف سے جہیز  نہ ملنے پر سسرالی تینوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ خودکشی کرنے والئ لڑکیوں کی عمریں 20، 23 اور 25 سال تھیں۔

 پولیس نے ان کے لاپتا ہونے کے چار دن بعد ان تین خواتین اور دو بچوں کی لاشیں دو دو گاؤں کے ایک گہرے کنویں سے نکال لیں۔

پولیس کے مطابق ان خواتین کے شوہروں اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس شوہروں، ان کی والدہ اور دیگر افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔