محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

29 May, 2022 | 05:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)شہر اقتدار کے آسمان پر بادلوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ ملک میں بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعداز دوپہر شام آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،خطہ پوٹھوہار،میانوالی ، سرگودھا، خوشاب،سیالکوٹ،نارووال،گجرات, گوجرانوالہ اور لاہور میں شام یارات کو آندھی تیز ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملتان ، ساہیوال،فیصل آباد، بہاولپوراورڈ ی جی خان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،دیر، چترال، سوات ،کوہستان،مانسہرہ ،ایبٹ آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مالا کنڈ، بونیر،چارسدہ، مردان ،خیبر، باجوڑ ،کوہاٹ،کرم اور پشاور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزیدخبریں