فیس بک فرینڈ سے شادی کے لئے خاتون کی شوہر کیساتھ ایسی حرکت، یقین کرنا مشکل

29 May, 2022 | 04:44 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)اکثر کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کے بارے میں انسان سوچ بھی نہیں سکتا، شادی شدہ خاتون نے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لئے ایسا قدم اٹھا لیا کہ یقین کرنا مشکل ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون کی 29 سالہ شخص سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تو دونوں نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ خاتون کے شوہر کو کسی اجرتی قاتل کے ذریعے اپنے راستے سے ہٹایا جائے گا،خاتون کا شوہر ایک ورکشاپ کا مالک تھا جسے 17 مئی کو قتل کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گوسوامی نامی شخص کو  یہ کام سونپا جسے اس کام کے بدلے 6 لاکھ بھارتی یعنی 12 لاکھ پاکستانی روپے کی پیشکش کی گئی جو کہ اس نے قبول کر لی،بھارتی ڈپٹی کمشنر  نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران 500 سی سی ٹی وی فوٹیج کلپس دیکھے گئے جس کے بعد خاتون، اس کے دوست اور  اجرتی قاتل کو گرفتار کیا گیا۔مقتول کے بھائی نے پولیس میں ایف آئی آر  اب درج کروادی تھی۔

پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی کافی نو عمری میں ہوئی ، شوہر ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا تھا اور  پتنگیں اڑانے کے سوا کچھ نہیں کرتا تھا، فیس بک پر 2سال قبل شعیب نامی لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی۔

مزیدخبریں