ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر بدترین تشدد؛ قائمہ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر بدترین تشدد؛ قائمہ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Senate Interior Committee Took Notice
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کےخلاف وحشت ناک پرتشدد کارروائیاں،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پولیس کی بربریت کا سنگین نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کےخلاف وحشت ناک پرتشدد کارروائیاں کرنے پرسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا پولیس کی بربریت کا سنگین نوٹس لے لیا،چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے 31 مئی کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا گیا جبکہ ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر ۱ میں منعقد ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer