تم بچو گے نہیں، سنگین الزام لگاتے عامر لیاقت کی عمران خان کو دھمکی

29 May, 2022 | 02:11 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ بھی ان کو چھوڑ چکی ہے، مصائب کا شکار ہونے والے عامر لیاقت نے اس سب کا ذمے دار عمران خان پر الزام عائد  کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ان کی شادی ختم کرائی ہے۔

تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک بار پھر عمران خان پر لفظی گولہ باری کردی اور کہا'تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں، میں جاچکا لیکن تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا' ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بس ایک غلطی کر  بیٹھے، اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے، استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو '۔ عامر لیاقت حسین نے لکھا 'لودھراں والے ”میاں“ کو بتادو مزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 4 نمبروں میں سے کوئی نمبر نظر  رکھنے والوں سے چھپا نہیں، جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں لیکن دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہےاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے'۔

رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو مزید کہا کہ ' میں نے تو بقول تمہارے 20 کروڑ لیے تھے جب ہی 11 کروڑ کا مہر مانگنے کو کہا؟ خان صاحب بد ذات ہوتا اور تمہاری دانست میں بکا ہوا لوٹا تو اب تک ڈی پی او گھر چلا جاتا اورلودھراں کے رکن قومی اسمبلی اور میرے دوست عبدالرحمٰن کانجو جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں، مداخلت کر چکے ہوتے'۔

انہوں نے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ 'عمران اور عامر میں یہی فرق ہے ، عمران بدلہ لیتا ہے، عامر اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اس کی پکڑ شدید ہے'۔

مزیدخبریں