ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ایل بی ٹیسٹ میں کتنے نمبروالا امیدوار کامیاب تصور کیا جائیگا؟

ایل ایل بی ٹیسٹ میں کتنے نمبروالا امیدوار کامیاب تصور کیا جائیگا؟
کیپشن: Good News for Law students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ایل ایل بی کورس مکمل کرنے والے قانون کے طلباء کے لیے خوشخبری،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے لاء گیٹ کے لئے رجسٹریشن اور ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ،لاء گیٹ ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 15 جون اور ٹیسٹ 3 جولائی کو ہوگا۔
 ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیراہتمام ہونےوالے لاء گیٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبرز لینے والے امیدوار کامیاب تصور ہوں گے، لاء گیٹ میں کامیاب یونے والے امیدوار پنجاب بار کونسل میں وکالت کے لئے رجسٹریشن کروانے کے اہل ہوں گے۔

پنجاب بار کونسل کے ممبران پر مشتمل کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز لے گی ، انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کو وکالت لائسنس جاری کیا جائے گا،سپریم کورٹ کے 2018 میں ہونے والے فیصلے کے تحت وکیل بننے کے لئے لاء گیٹ امتحان پاس کرنا لازم ہے۔

لاء گیٹ کا ٹیسٹ اور پنجاب بار کونسل کے انٹرویو پاس کرنے کے بعد کامیاب امیدوار وکیل برداری میں شامل ہوجائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer