فواد چودھری اپنی پارٹی سے ناخوش، اہم بیان دیدیا

29 May, 2022 | 01:38 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ کی تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی لیکن کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟ کیا اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں، لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

مزیدخبریں