(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ اس نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوؤں کے برعکس، اس نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔
وزیراعظم شہباز شریف ک کہناتھا کہ اس کی تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جھوٹی کہانی تیار کی گئی، اس کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔