نیپال کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا

29 May, 2022 | 12:54 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جس میں 22 افرادسوار تھے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  تارہ ایئر 9 دو انجنوں والے طیارے  کا اتوار کی صبح  9 بج کر 55 منٹ پر  رابطہ منقع ہوگیا تاہم ایک جریدے انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ طیارے نے 9 بج کر 55 منٹ پر اڑان بھری اور جلد ہی رڈار سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بدقمست پرواز پوخارہ سے جوم سوم جارہی تھی ۔ 

نیپالی میڈیا کے مطابق طیارے میں تین جاپانی شہری اور باقی  نیپالی تھے ، عملے سمیت مجموعی طورپر 22 افراد سوار تھے۔ 

مزیدخبریں