(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے جنوب میں واقع پورٹ ہارکورٹ شہر میں ایک گرجا گھر میں مستحقین میں تقسیم اجناس کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 31 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
نائیجیریا کی ریاست رِیورز کے دارالحکومت پورٹ ہارکورٹ کے پولیس ترجمان گریس اِرِنج کوکو نے بتایا کہ ہفتے کے روز گرجا گھر میں غذائی اجناس لینے آئے سینکڑوں لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھسے جو بھگدڑ مچنے کا سبب بنا، کئی افراد نے پورٹ ہارکورٹ پولو کلب میں رسائی حاصل کرنے کے لیے جمعے کے روز سے ہی قطاریں لگا لی تھیں۔
ترجمان پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ لوگ وہاں جلدی آگئے تھے اور ان میں سے کچھ کی جانب سے بے صبری کے مظاہرے سے بھگدڑ مچی۔