ٹریفک پولیس نےچالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا

29 May, 2021 | 10:25 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)لاہوریئے ہو جائیں محتاط،  ٹریفک پولیس پنجاب دو ماہ میں ایک ارب 33 کروڑکے چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے سرگرم، جگہ جگہ ناکے لگ گئے، ہدف پورا ہونے تک چالان نہیں رکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس پنجاب دو ماہ میں ایک ارب 33 کروڑکے چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے سرگرم، جگہ جگہ ناکے لگ گئے،مطلوبہ ہدف پورا ہونے تک چالان نہیں رکیں گے، رواں مالی سال میں حکومت نے ٹریفک پولیس کو 3 ارب پچاس کروڑ روپے کے چالان کرنے کا ہدف دیا تھا۔ 

 ماہ اپریل تک ٹریفک پولیس نے دو ارب سولہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے کے چالان کئے،صرف لاہور پولیس ابتک 78 کروڑ روپے کے چالان کر چکی ہے، بقیہ ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر آئندہ مالی سال سے پہلے چالان مکمل کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنے کی ٹھان لی ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے''8815 ای چالان ایس ایم ایس سسٹم'' کا افتتاح کر دیا،''8815'' پرگاڑی کاچیسزنمبرمیسج کرنےپرجرمانےبارےمعلومات دستیاب ہوگی،بینک لیزیارجسٹرڈگاڑی استعمال کرنےوالےبھی ای چالان کی معلومات لے سکیں گے،شہری گاڑیوں کےای چالان ایس ایم ایس کےذریعےچیک کرسکتےہیں،آئی جی پنجاب نےسیف سٹیزکےتیارکردہ "ڈالفن سکواڈ ٹریکنگ سسٹم"کاجائزہ لیا۔

مزیدخبریں