پنجاب حکومت کو بڑی کامیابی حاصل

29 May, 2021 | 10:08 PM

M .SAJID .KHAN

(علی رامے)پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی ذرائع آمدن کی شرح میں اضافہ ہوگیا تبدیلی سرکار نے رواں مالی سال کے دس ماہ میں اپنے ذرائع آمدن 12 فیصد کرلئے,پنجاب کے ذرائع آمدن میں پچھلے مالی سال کی نسبت 12 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی ذرائع آمدن کی شرح میں اضافہ ہوگیا،تبدیلی سرکار نے رواں مالی سال کے 10 ماہ میں اپنے ذرائع آمدن 12 فیصد کر لئے،پنجاب کے ذرائع آمدن میں پچھلے مالی سال کی نسبت 12 فیصد اضافہ ہوا،پنجاب حکومت نے جولائی2020 سے اپریل 2021 کے دوران مجموعی طورپر 2کھرب 65ارب 54کروڑ 48لاکھ روپے کی صوبائی آمدنی حاصل کی ہے ۔

وزارت خزانہ پنجاب کے مطابق گذشتہ مالی سال کی مجموعی صوبائی آمدنی کے مقابلے میں 30ارب 41کروڑ91 لاکھ روپےزائد ہے،رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران مجموعی صوبائی آمدنی میں صوبائی ٹیکس آمدنی کا حجم ایک کھرب 91ارب 59کروڑ86 لاکھ روپے تھا،نان ٹیکس آمدنی کا حجم 73ارب 94کروڑ61لاکھ روپے تھا۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے لئے صوبائی آمدنی کے لئے مجموعی طور پر 3کھرب 17 ارب6 کروڑ 73 لاکھ روپے کا ہدف مقرر کیا ہے،جس میں سے صوبائی ٹیکس آمدنی کا ہدف 2کھرب 20ارب88کروڑ61لاکھ روپے اور نان ٹیکس آمدنی کا ہدف 96ارب 18کروڑ 11لاکھ روپے ہے۔


مزیدخبریں