لاہور؛ شاپنگ مال کے باہر خاتون کو فون سننا مہنگا پڑگیا

29 May, 2021 | 09:51 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)گلبرگ میں شاپنگ مال کے باہر چور فون سنتی خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کی باوجود پولیس کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکی ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ چند روز قبل گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون آن لائن ٹیکسی کے انتظار میں شاپنگ مال کے باہر کھڑی فون سن رہی تھی کہ ایک شخص موبائل چھین کر موٹرسائیکل پر بیٹھے ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا، چوری شدہ موبائل فون کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

واضح رہے کہ موبائل فون کا ستعمال عصرحاضرکی اہم ضرورت بن چکا ہے، کاروباری افراد کو موبائل فون کی ایجاد نے کئی میلوں کی مسافت،وقت کے ضیاع سے بچا لیا، مگر جہاں اس کے فوائد ہیں وہیں نقصانات بھی بے شمار ہیں،موبائل فون نے انسانی زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے، اس کی ایجاد سے قبل مسائل تو تھے ہی مگر ان کا حل بھی ممکن تھا، جس میں وقت کا ضیاع،سفر کی تھکن،گرمی،سردی میں پیغام رسانی کرنا کافی مشکل مرحلہ تھا۔

بعدازاں انسانی مسائل کومدنظر رکھتے موبائل ایجاد کیا گیا،ہرطرف افراتفری مچ گئی، کاروباری شعبے سے وابستہ لوگوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا،موبائل فونز کی ایجاد کے ساتھ ہی نئے مسائل نے بھی جنم لیا، موبائل فون کو دور حاضر کی اہم ترین ٹیکنالوجی کا شرف حاصل ہے جو کہ چند ہی دہائیوں میں انسانی زندگی پر راج کرنے لگی ہے یہ چھوٹے سے لے کر بڑے تک خواتین سے لے کر مرد حضرات تک ہر کوئی موبائل فون کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتا ہے ہر بڑے سے بڑے بزنس مین سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے مزدور تک سب کے پاس مختلف قیمتوں رنگوں کے اور کمپنیوں کے فرق کے ساتھ موبائل فون موجود ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد تقریباً 11کروڑ 83 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے یہاں پی ٹی اے کی اعداد و شمار اپنی جگہ لیکن ایک سے زائد سموں کے استعمال کا رجحان بڑی تیزی سے زور پکڑ رہا ہے،مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے پیکج اور بنڈل آفرز کے سبب صارفین ایک سے زائد کمپنیوں کی سہولتوں  سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعدد سمیں رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 یہ رجحان خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مقبول ہے ہمارے معاشرے میں جس قدر موبائل فونز کا کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے موبائل فون ایک طرف وقت کی اہم ضرورت تو دوسری جانب اس کے معاشرے میں مضر اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
 

مزیدخبریں