ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک، انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟این سی او سی نےبڑااعلان کردیا

میٹرک، انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟این سی او سی نےبڑااعلان کردیا
کیپشن: matric & inter exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کوروناوائرس کی تیسری لہر میں کمی آنے پر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیاجاچکا ہے،پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کے بعد این سی اوسی نے صوبوں میں ہونے والےمیٹرک اور انٹر کے امتحانات کے بارے بتادیا کہ کب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں میں ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے،این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں یہ اعلان کیاگیا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک لیے جائیں گے، صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھئے: میٹرک، انٹرمیڈیٹ کےامتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

این سی او سی اعلامیے کے مطابق کلاسز کا اجرا کورونا ضوابط (ایس او پیز) کے ساتھ متبادل دنوں میں کیا جائے، علاوہ ازیں اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ اساتذہ کی ویکسینیشن 10 جون تک مکمل کروائی جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرپارٹ ٹو کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان 26 جون اور میٹرک کے 14 جولائی سے شروع ہونگے، انٹر پارٹ ٹو کا پہلا پرچہ سائیکالوجی اور بزنس سٹیڈیز کا لیا جائے گا،انٹرپارٹ ٹو کے امتحانات کا سلسلہ12جولائی تک جاری رہے گا،12 جولائی کو حساب اور بیالوجی کے پرچے لئے جائیں گے۔

14 جولائی کو میٹرک کا پہلا پرچہ عربی کا لیا جائے گا،میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہے گا،5 اگست کو آخری پرچہ معاشرتی علوم کا لیا جائے گا،کورونا کے باعث رواں سال دونوں جماعتوں کے پریکٹیکلز نہیں لئےجائیں گے۔

کورونا وباء کے پیش نظر جہاں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 40 لاکھ طلبا کے امتحانات بھی التوا کا شکار تھے، قبل ازیں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل کیاتھا، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنےکا اعلان کیاگیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer