ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پابندی کے باوجود میٹرک کےپریکٹیکل امتحانات کی کاپیاں چھپ گئیں

پابندی کے باوجود میٹرک کےپریکٹیکل امتحانات کی کاپیاں چھپ گئیں
کیپشن: Books Printing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)کروڑوں مالیت کی پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت پر انکوائری مکمل،محکمہ اینٹی کرپشن نے پریکٹیکل کاپیوں کی انکوائری کی،جماعت نہم اوردسویں کےامتحانات پر پاپندی کے باوجود کاپیاں چھپوائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سےکاپیاں چھپوائی گئیں،بورڈ ے تحت 25 کروڑ 24 لاکھ کی کتابوں کی اشاعت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کی،بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے لئے 28 لاکھ پریکٹیکل کاپیوں کی اشاعت کی،رواں سال میٹرک میں پریکٹیکل امتحانات پر پاپندی کے باوجود کاپیاں چھپوانے پر اینٹی کرپشن کو درخواست جمع کرائی گئی۔

مزید پڑھئے: طلبا کے وارے نیارے،رواں سال میٹرک کاامتحان نہیں ہوگا

ذرائع ابلاغ کے مطابق اینٹی کرپشن نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر مسودات، ڈائریکٹر پروڈکشن اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو شامل تفتیش کیا،اینٹی کرپشن نے کاپیوں کی اشاعت کے لئےشارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں کے ڈیٹا کی چھان بین مکمل کر لی،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے بورڈ افسران کا تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال2020 میں نومبر کے ماہ اعلان کیاگیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیاتھا، سال 2021 میں پریکٹیکل امتحان نہ لینے کے حوالے سے پی بی سی سی نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا،نوٹی فکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا، پی بی سی سی کے مطابق تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer