سٹی 42: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا ویکسین لگوالی۔
مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ویکسی نیشن سنٹر آمد مولانا طارق جمیل نے کورونا سے بچائو کیلئے ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ویکسین کےبارے افواہیں بےبنیاد ہیں، مولانا طارق جمیل نے عوام سےاپیل کی کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں۔
قبل ازیں مولانا طارق جمیل نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔مہم کا آغاز 7 جون سے کیا جا رہا ہے اور پانچ روزہ مہم11 جون تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔مہم کے انعقاد کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔