ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سخت رویئے کی بھینٹ چڑھنے والا پنجاب پولیس کا افسر چل بسا

سخت رویئے کی بھینٹ چڑھنے والا پنجاب پولیس کا افسر چل بسا
کیپشن: Punjab Police Officer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس منسٹریل کیڈر کا ایک اور افسر سخت رویئے کی بھینٹ چڑھ گیا، ڈیڑھ ماہ قبل ڈی آئی جی رینک کی انکوائری کاکیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوبھجوانے پرتسلیم خان کوانٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ سے معطل کرکے انکوائری لگادی گئی تھی، تسلیم خان افسروں کے شدیددباؤ کی وجہ سے دل کادورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔
تسلیم خان کو فائل پر منظوری نہ لینےکابہانہ بناکرمعطل کیا گیاتھا،کیونکہ اس نے طارق عباس کی مبینہ کرپشن کی انکوائری کی فائل اسلام آباداسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی تھی۔ڈی آئی جی ملک یوسف کی سفارش پرتسلیم خان کوآئی جی پنجاب نے معطل کرکےریگولر انکوائری اے آئی جی ڈیویلپمنٹ پنجاب کو بھجوائی تھی۔

ساتھی ملازمین و افسروں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تسلیم خان چند روز سےشدید تناؤ اور پریشانی کاشکارتھے۔ 3 ماہ قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر محبوب بھی انکوائری میں افسروں کی جانب سے باربارطلبی کی وجہ سےہارٹ اٹیک کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔