(زین مدنی)اداکارہ میرا کی والدہ نے اوورسیز پاکستانی کو دھوکہ دے دیا, شفقت زہرہ کی گلبرگ 2 میں پراپرٹی بیچ کر دوبارہ قبضہ کی کوشش،متاثرہ شہری میاں شاہد محمود کا کہاکہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ پر کمرشل پراپرٹی خریدی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ نے اوورسیز پاکستانی کو دھوکہ دے دیا، شفقت زہرہ نےگلبرگ 2 میں پراپرٹی بیچ کر دوبارہ قبضہ کی کوشش کی، متاثرہ شہری میاں شاہد محمود کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ پر کمرشل پراپرٹی خریدی، 9 کروڑ ادا کرنے اور قبضہ حاصل کرنے کے بعد رجسٹری کا مطالبہ کیا، پراپرٹی کا سٹے لیا ہوا ہے۔
مزید پڑھئے: ادکارہ میرا کی ٹک ٹاک پر انٹری، ویڈیوز وائرل
شہری کا کہناتھا کہ تمام ادائیگیوں اور پراپرٹی کے کاغذات موجود ہیں، اوورسیز شہری نے کہا کہ آج میرا کی والدہ شفقت زہرہ اپنے غنڈوں کے ہمراہ پراپرٹی میں گھس آئی اور دوبارہ قبضہ کی کوشش کی،پراپرٹی پر میرا دفتر قائم ہے، میرا اور اس کی والدہ نے پہلے بھی گھروں پر قبضے کئے ہوئے ہیں،وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل ہے،ایس کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے۔
اوورسیز پاکستانی میاں شاہد نے مزید کہا کہ اس سے قبل ماں بیٹی نے مبینہ طور پر میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمن کے گھر اور سیالکوٹ کے تاجر کے گھر پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے، کیسز عدالتوں میں انڈر ٹرائل ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ میرا نے اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کرنے کے لئے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھالیا ہے،اداکارہ نے ٹک ٹاک پر لیجنڈری اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی پہن رکھی ہے۔
عرفان خان کا کہناتھا کہ’میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا۔‘ انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔