ماسک پہنے ڈاکوؤں نے 25 فارمیسیز لوٹ لیں

29 May, 2021 | 05:47 PM

Malik Sultan Awan

فہد بھٹی: شہر میں فارمیسیز ڈاکوؤں کا آسان ہدف بن گئیں ، پے در پے وارداتیں ہوئیں لیکن پولیس کسی ایک گروہ کا بھی سراغ نہیں لگاسکی۔

شہر بھر میں سرگرم ڈکیتوں نےفارمیسیز میں اندھیر  نگری مچا دی۔ پانچ ماہ میں 25 فارمیسیز لوٹ لی گئیں، ماسک پہنے فارمیسی میں داخل ہونے والا شخص کسٹمر ہے یا ڈاکو عملے کے لیے یہ تعین کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے، وارداتوں کے باعث فارمیسی کے ملازمین اور مالکان خوف کے سائے میں کام کرنے پر مجبور ہیں ۔

ڈاکوؤں نے پندرہ اپریل کو گرین ٹاؤن میں فارمیسی پر واردات کی،  چوبیس اپریل کو لٹن روڈ پر دو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی جس سے دو نوجوان شدید زخمی ہوئے، انتیس اپریل کو گوالمنڈی میں۔ یکم مئی کو ٹاؤن شپ میں دو ڈاکو فارمیسی لوٹ کر چلتے بنے جبکہ آٹھ مئی کو ہربنس پورہ میں فارمیسی لوٹنے کے دوران پولیس مقابلہ بھی ہوا۔ جس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، بارہ مئی کو 3 ملزمان نے گرین ٹاؤن میں فارمیسی لوٹ لی،ستائیس مئی کو ایک بار پھر گرین ٹاؤن میں 3 ڈاکووں نے فارمیسی سے ہزاروں روپے لوٹ لیے ۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران جن علاقوں میں سب سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں ان مین گرین ٹاؤن سرفہرست رہا ۔ 

مزیدخبریں