بسام سلطان: لاہور فیلکن کمپلکس میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ پانچ روزہ مہم 7 جون سے شروع ہو گی۔ لاہور سمیت 20 اضلاع میں مہم منعقد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی رہنما اور سکالر مولانا طارق جمیل نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔مہم کا آغاز 7 جون سے کیا جا رہا ہے اور پانچ روزہ مہم11 جون تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم پنجاب کے 20 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔مہم کے انعقاد کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
کورونا سے تحفظ کے لئے تمام اضلاع کو ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی بھی کی جائے گی۔مہم کے دوران ایک کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھاکہ پاکستان ابھی تک پولیو سے پاک نہیں ہو سکا جس کی بڑی وجہ لوگوں کی غلط فہمیاں ہیں۔