سرکاری کالجز میں بی ایس آنرز کے 10 نئے پروگرامز شروع کرنے کا فیصلہ

29 May, 2021 | 04:30 PM

Read more!

سٹی42:سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز  کے10 نئےپروگرامز لانچ کرنے کا فیصلہ، لاہور کے چھ سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز کی نئی ڈگریوں میں داخلے ہوں گے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دس نئی ڈگریوں کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور کے صرف چھ کالجوں میں بی ایس آنرز کی10نئی ڈگریاں لانچ ہوں گی، اس ضمن میں ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ، خواتین کالج وحدت کالونی، ایم اے او کالج، اسلامیہ کالج سول لائنز، کوئین میری کالج، فاطمہ جناح کالج چونا منڈی اور اسلامیہ کالج کوپر روڈ میں بی ایس آنرز کی نئی ڈگریاں شروع   کی جائیں  گی۔ مذکورہ کالجوں میں ڈی فارمیسی، میڈیکل لیب، بائیو ٹیکنالوجی، فوڈ سائنسز، نیوٹریشن، ٹورازم، ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن،سافٹ ویئرانجینئرنگ میں ڈگریاں شروع ہوں گی۔

ڈیٹا بیس، مینجمنٹ سائنسز، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا اور پبلک فنانس میں بی ایس آنرز کی نئی ڈگریاں شروع ہوں گی۔ لاہور کے چھ کالجوں کے پرنسپلز کو مذکورہ ڈگریوں میں داخلے کرنے کے احکامات جاری کردیئےگئے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دس نئی ڈگریوں کی منظوری دے دی، رواں سال داخلے ہوں گے۔  

مزیدخبریں