میٹرک، انٹر میڈیٹ امتحانات، والدین پر بڑی پابندی عائد

29 May, 2021 | 04:15 PM

Arslan Sheikh
Read more!

جنید ریاض: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹرز میں والدین کے داخلے پر پابندی،کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر امتحانی مراکز میں والدین کے بیٹھنے کیلئے انتظار گاہیں نہیں بنائی جائیں گی اور نہ ہی والدین کو امتحانی مراکز کی حدود میں رش لگانے کی اجازت ہوگی۔

کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر بورڈ امتحانات میں والدین کے امتحانی سنٹرز میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ کورونا کے باعث امتحانی سنٹرز میں والدین کیلئے انتظار گاہیں بھی نہیں بنائی جائیں گی۔کورونا کے باعث امتحانی سنٹرز کے باہر بھی والدین کو رش لگانے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

والدین کو اپنے بچوں کو پیپر دینے کیلئے چھوڑ کر گھر واپس جانا ہوگا۔ پیپر ختم ہونے کے بعد والدین کو ایک بار پھر طالبات کو لینے جانا پڑے گا۔انتظار گاہ کی سہولت نہ ہونے کے باعث طالبات کو پیپر سے 15 منٹ قبل پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یادرہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی اور میٹرک کے 14 جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ طالبات کو امتحانی سنٹر پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں گی، اتھارٹی فیصلے پر نظرثانی کرے۔  

یہ بھی لازمی پڑھیں: پنجاب بھر کے تمام پرائیویٹ و سرکاری کالجز کھولنے کا فیصلہ

مزیدخبریں