سٹی 42: شہر کا موسم خشک اور گرم ، گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دیکھا رہا ہے جس سے شہری گرمی سے بلبلا اُٹھے۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سورج اپنی تاپ دیکھا رہا ہے جس کی وجہ سے گرمی اپنے عروج پر ہے, درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹے گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اس لیے ماہرین کی جانب سے شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ گھروں میں محدود رہ کر زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں تاکہ گرمی کی شدت سے بچ سکیں۔
شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہوا کی رفتار 2 کلومٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رم جھم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔