(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں بہت سے لو گ ہوتے ہیں جن کی شکلیں آپس میں ملتی ہیں لیکن اگر کسی کی شکل کسی فلمسٹار، کرکٹر یا سلیبرٹی سے مل جائے تو پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، اسی طرح پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہو بہو شکل کی ایک لڑکی سامنے آئی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیچ کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار مناہل حمید کی کچھ تصویریں شیئر کی گئیں جن میں اُنہوں نے اپنے نومولود بھانجے کو گود میں لیا ہوا ہے۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یہ لڑکی پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان لگ رہی ہیں لیکن یہ ایمن خان نہیں بلکہ اُن سے مشابہت رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار مناہل حمید ہیں۔
مذکورہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مناہل حمید اور ایمن خان آپس میں کافی مشابہت رکھتی ہیں۔
دوسری جانب مناہل حمید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو صارفین نے اُن کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں ایمن خان کی ہمشکل کہتے نظر آتے ہیں۔
مناہل حمید کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’آپ اس تصویر میں ایمن خان لگ رہی ہیں۔جس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ تو ایمن خان کی کاپی ہو۔مناہل حمید کو ٹک ٹاک پر ایک اعشاریہ 5 ملین یعنی 15 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا۔