ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھیلوں کے شوقین نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، حکومت نےبڑا فیصلہ کرلیا

Sports
کیپشن: Sports
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عثمان علیم) کھیلوں کے شوقین نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، حکومت کا گزشتہ دور حکومت میں شروع کیے گئے سپورٹس کمپلیکسز مکمل کرنے کا فیصلہ، نئے بجٹ میں تکمیل کیلئے درکار دو ارب 39 کروڑ مختص کرنے کی سفارشات منظور، فل فنڈنگ کرکے کمپلیکسز کو مکمل کیا جائے گا۔ 

پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق سپورٹس کمپلیکسز کو نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کر لیا گیا، شہر کے مختلف قومی حلقوں میں 2017 سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز بجٹ کی کمی کے باعث التوا کا شکار تھے، پانچ ارب 17 کروڑ 50 لاکھ لاگت کے آٹھ سپورٹس کمپلیکسز پر اب تک دو ارب 86 کروڑ 80 لاکھ کے اخراجات کیے جا چکے ہیں، 60 کروڑ لاگت کے شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس پر 31 کروڑ 20 لاکھ کے اخراجات کیے گئے، بقیہ 37 کروڑ 60 لاکھ نئے بجٹ میں مختص کیے گئے، سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس پر 41 کروڑ 20 لاکھ کے اخراجات کیے گئے، بقیہ 16 کروڑ 20 لاکھ نئے بجٹ میں مختص کردیئے گئے، سنگھ پورہ سپورٹس کمپلیکس پر 448 ملین کے اخراجات کیے گئے، تکمیل کیلئے درکار 334 ملین نئے بجٹ میں شامل کر لیا گیا۔

 چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس پر 407 ملین کے اخراجات کیے گئے، تکمیل کیلئے درکار 82 ملین نئے بجٹ میں شامل ہیں جبکہ تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس پر 212 ملین کے اخراجات کیے گئے، مزید 330 ملین مختص، ٹاؤن شپ سپورٹس کمپلیکس پر 321 ملین کے اخراجات ہوئے، درکار 392 ملین نئے مالی سال میں مختص ہیں، اسی طرح شالامار سپورٹس کمپلیکس پر اب تک 313 ملین کے اخراجات جبکہ 376 ملین نئے بجٹ میں مختص کرنے کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer