ون مین شو کے ذریعے صوبے کو چلانا تباہ کن ثابت ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب

29 May, 2021 | 10:30 AM

قذافی بٹ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خواتین ارکان اسمبلی کی ملاقات،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ سابق دور میں ارکان اسمبلی کوفیصلہ سازی کے عمل میں شامل نہیں کیاگیا،ون مین شو کے ذریعے صوبے کو چلانا تباہ کن ثابت ہوا۔
 تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سے ایوان وزیراعلیٰ میں خواتین اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، خواتین ارکان اسمبلی کا کردار نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ آپ کےعلاقوں کےمسائل نوٹ کر لئے ہیں، انہیں فوری حل کریں گے، ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کےمشوروں کوبھی اہمیت دیں گے،وزیر اعلیٰ  پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیم ورک پریقین رکھتاہوں،ہم سب کو ساتھ لے کرچلتےہیں اورمشاورت سےفیصلے کرتےہیں، نئے پاکستان میں خواتین کو عزت و احترام، ترقی، خود مختاری اور تحفظ دیں گے۔

خواتین اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ نے صوبے کی ترقی کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، ہر ضلع کے لئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ترقی کا نیا دورشروع ہو گا۔ ملاقات کرنے والی خواتین اراکین اسمبلی میں شمیم آفتاب،ثانیہ کامران،سبین گل، عابدہ راجہ اور ساجدہ یوسف شامل تھیں۔

مزیدخبریں