جیب تراش گینگ کے 2 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

29 May, 2020 | 03:51 PM

M .SAJID .KHAN

(یاور ذوالفقار) ضلع کچہری عدالت نے داتا دربار پرجیب تراشی کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ رمضان ڈھڈی نےکیس پرسماعت کی،تھانہ داتا دربار پولیس نےملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نےعدالت کو آگاہ کیا کہ جیب تراش گینگ کے2 ملزمان قیصر محمد اوراسکےساتھی قاسم عرف گونگا کودو دن کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکیا گیا تھا،دوران تفتیش گرفتارملزمان سے6موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان داتا دربار میں جیب تراشی کی وارداتیں کرتےہیں،،ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لیےانکا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کو مزید دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں اور اب کورونا سے بچنے والا فیس ماسک ڈاکوئوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا۔  گزشتہ روزساندہ کے علاقے میں منگل کے روز ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے مناظر عکس بند کر لی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ فیس ماسک پہنے تین ڈاکوئوں نے رانا موبائل شاپ پر واردات کی۔

ڈاکوئوں نے دکاندار اور گاہکوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹا ، دکان سے ڈاکو چار لاکھ ساٹھ ہزار نقدی اور چوبیس موبائل لوٹ کر فرار ہوئے ،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک ڈاکوئوں کی شناخت فیس ماسک کی وجہ سے نہیں ہو پائی۔ 

پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے مگر پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں ایسے درندوں کی پشت پناہی کررہیں ہیں جو کہ معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں،علاوہ ازیں سربراہ لاہور پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی ۔ 

مزیدخبریں