کورونا مریض علاج کرنیوالی ڈاکٹر پر دل ہارگیا

29 May, 2020 | 02:50 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:  کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ، معاشرتی روایات بدلی ہیں تو سماجی رویے تبدیل ہوگئے ہیں، معیشت کو دھچکا لگا ہے تو سادگی نے جنم لیا ہے،بندشیں لگی ہیں تو فیشن بدل گئے ہیں،  کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام ممالک نے لاک ڈائون کررکھا ہے، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ   لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،سروسز کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔  لاک ڈائون کے دوران مختلف قسم کے واقعات سامنے آئے۔

کوئی  موٹر سائیکل پر دلہنیا بیاہ لایا تو کسی نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کردی ،امریکا میں  لاک ڈائون کے بعد پہلی مرتبہ بال کٹوانے پر حجام اور ملازمین کو مالا مال کردیا ۔زوم گروپ کال کرنے پر ایک شخص کیلئے موت کی سزا بن گئی۔یہ  لاک ڈائون ایک میاں بیوی کیلئے خوشی بن گیا۔دونوں کی لاٹر ی لگ گئی ،جنہوں نے اپنی یہ خوشی اپنے کتے کے ساتھ منائی۔ ایک ڈاکٹر اور نرس نے ہسپتال میں ہی شادی کی تو ایک مریض نے اپنی ہی ڈاکٹر کو دل دے دیا ۔

مصر میں ڈاکٹر مصباح دارلا شفاءہسپتال کے کورونا وائرس کے وارڈ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہیں جہاں وہ مریضوں کا علاج کرنے کے علاوہ ہر ایک سے حسن اخلاق سے بھی پیش آتی ہیں۔کورونا وارڈ میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی ملاقات ”محمد فاہمے “سے ہوئی جو کورونا وائرس کے مریض تھے۔ڈاکٹر مصباح نے دو ماہ تک محمد فاہمے کا علاج کیا اور ان کا بہت خیال رکھا۔دو ماہ کے مسلسل علاج کے دوران ڈاکٹر مصباح اور محمد فاہمے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔بعدازاں جیسے ہی محمد فاہمے صحت یاب ہوئے انہوں نے ڈاکٹر مصباح سے منگنی کرلی۔ دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں