ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفتری اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

دفتری اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وفاقی حکومت نےدفتری اوقات کارتبدیل کردئیے اور نوٹیفیکیشن  بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق پیرسےجمعرات تک دفتری اوقات صبح 10سےشام 4بجے تک ہوں گے اور جمعہ کےروز دفتری اوقات صبح 10سےدوپہر ایک بجےتک ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےدفتری اوقات کار تبدیل کردئیے ہیں، نوٹیفیکشن کے مطابق پیرسےجمعرات تک دفتری اوقات صبح 10سےشام 4بجےتک ہوں گے اور جمعہ کےروزدفتری اوقات صبح 10سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے،  وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دفتری اوقات فوری طورپر نافذالعمل ہوں گے۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کے ویلفیئر ونگ نے رمضان المبارک   کے لئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جار ی کیا تھا ، پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق   جمعتہ المبارک کو 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفتر کھلے رہیں گے، رمضان میں6 دن کام والے دفاتر سوموار سے جمعرات تک 11 سے 3 بجے تک کھلیں گے، 6 دن کام والے دفاتر  ہفتے کے روز 10 سے 3 بجے تک کھلیں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز  حکومت نے   بینکوں اور  مالیاتی اداروں کےاوقات کار کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کیا تھا، تمام بینکس اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10سے سہہ پہر 4:30 تک کھلیں گے،  1:30 بجے سے 2بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا،  جمعہ کے روز بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار صبح  10سے 1بجے تک ہوں گے۔

 مختلف  بینکوں کی   تمام برانچیں کھول دی گئی ہیں اور  بینکوں میں  صارفین کومکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، ماہ رمضان کےبعد  بینکوں کے اوقات کارصبح  10بجےسے 4بجے تک رکھنے کا کہا گیا تھا۔

واضح رہےکہ   دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نےپنجاب میں پنجے گاڑ لیے، لاہور میں کورونا کے 10ہزار 329 کنفرم مریض ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا کے مجموعی مریض22964  تک پہنچ گئے، صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی 410 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ 6338 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer