سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کے بعد وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی

29 May, 2020 | 03:06 PM

Shazia Bashir
Read more!

حافظ شہباز علی: سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کے بعد فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی، ‏وہاب یاض ‏ کا کہنا ہے کہ  سنٹرل کنریکٹ نہیں بلکہ ملک کے  لئےکھیلنا ترجیح ہے۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض  کا کہنا ہے کہ ‏ سنٹرل کنریکٹ میں شامل نہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا فیصلہ  ہے اور کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ، و ‏ ہو سکتا ہے کہ ریڈ بال نہ کھیلنے  کی وجہ سے مثال بنایا گیا ، ‏ ہمیشہ پاکستان کو اہمیت دی ، پیسے کے  لئے ریڈ بال کرکٹ سے الگ نہیں ہوا ۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ‏ غلط تا ثر دیا گیا کہ میں نے اور عامر نے غیر ملکی لیگز کے  لئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ،  میں 2017 سے ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بھی نہیں تھا ، ‏ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ،اور نہ ہی سوچا ہے ،  ‏ گیند کو نہ چمکانے کے لئے تھوک کے استعمال سے بالروں کو مشکل ہو گی ۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں کے تحفظ کےلیے ایسا کرنا ضروری ہے تو کوئی متبادل دیا جائے ،  ‏ سن کریم یا کسی اور چیز سے گیند چمکانے کی اجازت ہونی چاِہیئے ،  ‏ پہلے گیند کو ڈس انفیکٹ کرنے کا تجربہ کرنا ہو گا ،  ‏ باولرز اگر گیند سوئنگ نہیں کر سکیں گے تو کیا کریں گے ۔

وہاب ریاض ‏  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث گراونڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی نہ منانے کا کوئی مسئلہ نہیں  ‏ حسن علی اور شاہین آفریدی کے انداز میں جشن منانا بہترین رہے گا۔ 

یاد رہے کہ  پی سی بی نے یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 کے لئے 18 کھلاڑیوں کو  سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تین کھلاڑیوں کوالگ سے ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیاہے ، پی سی بی نے موجودہ صورت حال میں کھلاڑیوں کو معاشی فکر سے آزاد کرنے کے لئے قبل از وقت  سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا .

سرفرازاحمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت کے ساتھ ساتھ اے کیٹیگری سے بھی فارغ کردیا گیا . وہاب ریاض ، محمد عامر اور حسن علی کی بھی  سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کروادی گئی .

مزیدخبریں