کتاب لکھ کر دفن رازوں سے پردہ نہیں اٹھائوں گا: ڈاکٹرعبدالقدیر

29 May, 2020 | 09:01 AM

Shazia Bashir

( مانیٹرنگ ڈیسک) ایٹمی پروگرام کے خالق ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ انتہائی قلیل وقت میں ایٹم بم بنانا بہت بڑی بات تھی ، ٹاپ کلاس 20 لوگوں کی ٹیم بنائی، اتنی قابل اور طاقتور ٹیم شاید قیامت تک دو بارہ نہ بن سکے، سارا وقت گھر میں گزرارتا ہوں اپنی اہلیہ اور چند بلیوں کےساتھ اچھا وقت گزر جاتا ہے۔ سینے میں اہم راز دفن ہیں کتاب لکھ کر پردہ نہیں اٹھاؤں گا۔

یوم تکبیر کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن پاکستان ایٹمی پروگرام کے خالق ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان  نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر احتیاط سے کام لے رہا ہوں اور سارا وت گھر پر ہی گزارتا ہوں، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ایک سوئی اور سائیکل نہیں بن سکتی تھی 6 سے7 برس کے قلیل وقت میں ایٹم بم بنانا بہت بڑی بات تھی، جنرل ضیاء الحق کو 10 دسمبر 1984ء کو خط لکھا تھا کہ ہم ایٹمی دھماکوں کے لئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں 20 ٹاپ کلاس لوگوں کی ٹیم بنائی تھی ا س سے پہلے اتنی مضبوط ٹیم نہیں بنی تھی اور شا ید قیامت تک آئندہ اتنی قابل ٹیم نہ بن سکے گی، انہوں نے کہا کہ میرے سینے میں اہم ملکی راز دفن ہیں اس لئے کتاب نہیں لکھ سکتا، اگر کتاب لکھی تو رازوں سے پردہ اٹھنے کا خطرہ ہے۔ 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان بے مئی 1998ء کو  بھارتی ایٹمی تجربوں کے مقابلہ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے کی درخواست کی ، بالآخر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورمیں آپ نے چاغی کے مقام پر چھ کامیاب تجرباتی ایٹمی دھماکے کیے ، اس موقع پر عبد القدیر خان نے پورے عالم کو پیغام دیا کہ ہم نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔یوں آپ پوری دنیا میں مقبول عام ہوئے۔

مزیدخبریں