نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے

29 May, 2020 | 10:01 AM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے سر کے بال جھڑنے کی وجہ سے انہیں منڈوا لیا اور انہوں نے بالوں کو منڈوانے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

نادیہ جمیل میں رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہی ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ چار روز میں 2 بار علاج کے لیے ہسپتال جا چکی ہیں۔انہوں نے تین اپریل کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ  ان میں بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے.

خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر خواتین اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی دیکھیں تو وہ فوری چیک کروائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  وہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہیں اور کافی مثبت ہیں، ان کی وجہ سے ان کے مداح بھی پریشان نہ ہوں اور وہ اپنا بہت خیال رکھیں۔

بعد ازاں 6 اپریل کو اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا ابتدائی چھوٹا آپریشن کردیا گیا اور 2 ہفتوں کے دوران ان کے لمف نوڈ بائیوپسی کے کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور بعد ازاں انہیں کیموتھراپی کی ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں