سٹی42: ہسپتال ویسٹ کو استعمال میں لانے کیخلاف محکمہ ماحولیات اِن ایکشن، شادباغ کے علاقہ میں شکیل ہسپتال کے ری سائیکلنگ یونٹ کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کا ہسپتالوں کے ویسٹ ری سائیکلنگ کیخلاف آپریشن جاری ہے، محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے کارروائی کرکے شادباغ کے علاقہ میں شکیل ہسپتال کے ری سائیکلنگ یونٹ کو سیل کر دیا۔ ہسپتالوں کی استعمال شدہ سرنجیں، ڈرپس، اور دیگر فضلے سے مختلف اشیا تیار کی جارہی تھیں، چھاپے کے دوران بوریوں میں سے ضائع شدہ سرنجوں سمیت دیگر ویسٹ برآمد ہوا جسےٹیم نے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔