سٹی42: نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کی پیپلزپارٹی کے ورکرز پر تشدد کی مذمت، کہتی ہیں کہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاوس اورپی ٹی وی پرحملہ کر کے دارالحکومت کوچارہ ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کیلئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے ورکرز پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سیاسی کارکنوں پرتشدد قابل مذمت ہے، ان کا کہنا ہے کہ دھرنا گرد نے خودپارلیمنٹ، وزیراعظم ہاوس اورپی ٹی وی پرحملہ کرکے دارالحکومت کوچارماہ تک مفلوج رکھا۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکا کہنا ہے کہ خود دھرنا دینے والا اورملک کو مفلوج کرنیوالاایک چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا، کیونکہ وہ ڈرتا ہے۔ انھوں نےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چور دروازے سے آئے ہیں اورحکومت کے ابتدائی دس ماہ میں ہی ان کی کارکردگی اورحقیقت عوام کےسامنےآچکی ہے۔