ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر اپنوں کادیدار ہوگا یا نہیں؟ ولڈایچ ہوم میں مقیم والدین اپنے پیارو ں کے منتظر

عید پر اپنوں کادیدار ہوگا یا نہیں؟ ولڈایچ ہوم میں مقیم والدین اپنے پیارو ں کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عید آنے کوہے اوراب کی بار اس عید پر بھی اپنوں کادیدار ہوگا یا نہیں؟ اولڈایچ ہوم میں مقیم والدین کی منتظر آنکھیں دہلیز پر جمی اپنوں کی راہ تک رہی ہیں، ہرمکین کواُمید ہے کہ اب کی باراپنوں سے ملن ہوجائے گا۔

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہےعمر یونہی تمام ہوتی ہے زندگی کا چراغ کہیں بُجھ نہ جائے اس عید پرتو، آن ملو، عافیت کے خاموش کمروں میں ہرچہرے پراُداسی ہے، عید قریب آتے ہی یہ اُداسی مزید بڑھ جاتی ہے، جب غموں اور خوشیوں میں اپنوں کا ساتھ نصیب نہ ہو۔ ان والدین نےاپنی زندگی کی ہر خوشی داو پرلگا کر ہر طرح کے حالات میں اپنی اولاد کے مستقبل کو سنوارا، مگراب حالات اس موڑ پرآن پہنچے کہ برسوں سےانکوعید پراولاد میں سےکوئی ملنے نہیں آتا مگراِن کی اُمید کبھی دم نہیں توڑتی۔

خدارا انسانیت کے ناطےاپنوں پراتنا رحم ضرورکریں کہ زندگی کے دو پل جینا آسان ہوجائے اور والدین کا حق تو اولاد کبھی ادا کر ہی نہیں سکتی۔

Shazia Bashir

Content Writer