ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے نئے بجٹ میں نئی ترامیم

پنجاب کے نئے بجٹ میں نئی ترامیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں نئے بجٹ کی تیاریاں عروج پر، نئےمالی سال کی آمدن کا تخمینہ گزشتہ سال کی نسبت  31.1 فیصد زائد ہوگا۔ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2019-20  کے بجٹ میں آمدن کا تخمینہ 1863 ارب روپے لگانے کی تجویز ایوان وزیراعلی کوارسال کردیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نئے مالی سال میں آمدن کے اہداف کیلئے مختلف صوبائی محکموں سے اعداد و شمار لئے جارہے ہیں، نئے مالی سال میں پنجاب کے آمدن کے اہداف رواں مالی سال 2018-19کے1422.1 ارب روپے کے نظر ثانی شدہ بجٹ سے 31.1 فیصد ذائد ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 1494 ارب روپے ملیں گےاور بجٹ میں صوبائی آمدن کا حجم 368 ارب روپے تجویزکیا گیا ہے،   بجٹ میں قابل ٹیکس آمدنی کا حجم283 ارب روپے جبکہ غیرمحاصل آمدنی کا حجم 85 ارب روپے ہو گا جبکہ بجٹ میں کرنٹ کیپٹل آمدنی کاتخمینہ33ارب روپے لگانے  کی تجویززیرغور ہے۔

ذرائع کے مطابق فارن پراجیکٹ اسسٹنس کیلئے27 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہےاور ریٹس اکاونٹ ٹو(فوڈ) کا تخمینہ 237 ارب روپے ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد تجاویزمیں مزید ترامیم کی جاسکتی ہیں، جس کے بعد بجٹ جون میں پنجاب اسمبلی سے باقاعدہ منظورہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer